Wasaawis owr shubuhaat

س: جناب عالی میں اپنے اس مسئلہ کی وجہ سے بہت پریشان ہوں اگر ہو سکے تو میری راہنمائی فرمائیے۔ اللہ پاک آپ کو اس کی جزا دے۔ جناب عالی میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا کام زیادہ تر کمپیوٹر پہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر کرسی پہ بیٹھنا پڑتا ہے ۔ جناب عالی جب میں فارغ بیٹھتا ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پیشاب کے قطرے نکلتے ہیں حالانکہ جب میں مصروف ہوتا ہوں تو ایسا محسوس نہیں ہوتا اور نہ ہی جب میں کھڑا ہوتا ہوں اس وقت کچھ محسوس ہوتا ہے۔ جب میں فارغ ہوتا ہوں تبھی اسی وقت ایسا محسوس ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے بار بار بیت الخلاء جانا پڑتا ہے لیکن وہاں جا کے دیکھتا ہوں تو سارا حصہ خشک ہوتا ہے بعض دفعہ ایسا لگتا ہے کہ کہیں کوئی ہلکا سا کوئی قطرہ ہے جو کہ واضح نہیں لگتا اتنا۔ پھر میں سوچتا ہوں کہ یہ جو پہلے پانی سے دھویا تھا شاید اسکا کوئی قطرہ ہے ۔ جناب میرا سوال ہے کہ ایسی صورتحال میں میں نماز کیسے ادا کر سکتا ہوں اور کیا مجھ پہ غسل واجب ہے۔ برائے مہربانی مجھے اسکا علاج یا جواب جلدی ارسال فرمائیے آپ کی بہت نوازش ہوگی ۔ اللہ آپکو اسکا اجر عطا فرمائے گا۔ مجھے آپکے جواب کا شدت سے انتطار ہے ۔برائے کرم میری راہنمائی فرمایئے۔

A: Ghusal waajib nahi he. In shubuhaat owr wasaawis ki taraf diyaan ne de.

And Allah Ta'ala (الله تعالى) knows best.

 

Answered by:

Mufti Zakaria Makada

Checked & Approved:

Mufti Ebrahim Salejee (Isipingo Beach)