Larke ka shia hone ka shubah

س: میرا مسلک "سنی - اہل حدیث" ہے . لڑکے کے والد اور والدہ دونوں کا مسلک "اہل سنت والجماعت بَریلوِی‎" ہے . لڑکے خود بھی "اہل سنت والجماعت بَریلوِی‎" ہے . وہ نماز ادا کرنے کے ، روزہ رکھنے / افطار کرنے کے اوقات اور طریقہ عین بَریلوِی‎ مسلک کے مطابق ہیں . وہ خلافت راشدہ ، امہات المومنین ، صحابہ کرام اور اہل البیت ان سب کے دراجاات اور ان سب کی عزت پر پابند ہے بَریلوِی مسلک کے مطابق . وہ حضرت علی (رضی اللہ تعالی عنہ) کو چوتھا خلیفہ مانتا ہے ، اور اِس بات کا اقرار کرتا ہے .

وہ لاہور کے بہت بڑے سافٹ ویئر ہاؤس میں مینجر ہے . اِس سے پہلے وہ جس کمپنی میں تھا اس میں میں بھی تھی . میں نے 2 سال اس کے ساتھ نوکری کی ہے . مْجھے کام دیتا تھا ، اور میں اس کو ڈائریکٹ رپورٹ کرتی تھی . میں نے اس میں ایسی کوئی باتیں نہیں دیکهیں جو شیعہ میں ہوتی ہیں . جیسا کے نا ہی اس کو کڑے پہنے دیکھا ، نا ہی کوئی انگوٹھیاں پہنے دیکھا ، نا ہی کوئی دھاگے پہنے دیکھا ، نا ہی گلے میں کچھ پہنے دیکھا . آفس میں ایک جگہ نماز ادا کرنے کے لیے مختص تھی .میں نے اس کو باجماعت نماز ادا کرتے بھی دیکھا ہے اور اکیلے بھی نماز ادا کرتے دیکھا ہے . اس کا ایک بھی طریقہ میرے مسلک کی نماز ادا کرنے کے طریقے سے مختلف نہیں ہے . وہ 9 محرم اور 10 محرم اپنے گھر میں گزارتا ہے . 10 محرم کو وہ اور اس کے گھر واالے گھر میں کافی سارا کهانا پکاتے ہیں ، جیسا کہ حلیم یا چاول . اور یہ پکا کے محلے میں اور غریبوں میں تقسیم کرتے ہیں . اِس کے علاوہ نا ہی وہ شیعہ کے مجالس میں جاتے ہیں ، اور نا ہی ماتم کرتے ہیں .

1- کیا میں اس سے شادی کر سکتی ہو ؟

2- کیا درج ذیل یقین رکھنے والا انسان شیعہ ہو سکتا ہے ؟ میرے والد صاحب کو یہ گمان ہے کے وہ لڑکا شیعہ ہے . اور یہ گمان ان کو اِس وجہ سے ہوا کیوں کے انہوں نے اس کی فیس بک پروفائل پہ 2 احادیث کا حوالہ دیکھا . وہ 2 احادیث یہ ہیں ;

1- مَنْ كُنْتُ مَوْلاهُ، فَهذا عَلِىٌّ مَوْلاهُ

2- حسين مني وأنا من حسين

اگر اس نے یہ احادیث جو کے اس کے مسلک کے مطابق مستند ہیں ، اپنی فیس بک پروفائل پہ لگائیں تو اِس سے کیا وہ لڑکا شعیہ ثابت ہوتا ہے ؟

اہل حدیث مسلک کے مطابق یہ احادیث مستند احادیث ہیں یا کمزور احادیث ہیں ؟

فتویٰ لیتے وقت اِس بات کو زیرِغور رکھا جائے کہ میری شدید خواہش ہے اس سے شادی کرنے کی . میں اپنے والد صاحب کو یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کے بَریلوِی‎ مسلک کے لڑکے سے نکاح جائز ہے . اور میری شدید خواہش ہے تو اسلام اور شریعت مجھے کیا اجازت دیتی ہے ؟

میں اپنے والد صاحب کی بات نہیں مان سکتی ، کیوں کے میں اس سے ہی شادی کرنا چاہتی ہوں . آپ سے گزارش ہے کہ میرے حق میں فیصلہ دیں . نماز کی تو میں خود گواه ہوں . ۲ سال میں کئ بار میں نے ان کو نماز ادا کرتے دیکھا ہے . اور یہ سب رشتہ کی بات چلنے سے پہلے کی بات ہے . یعنی کے یہ جعلی تو نہیں ہو سکتا نا . میری گواہی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آپ لوگ فیصلہ لیں . کیوں کے میں جھوٹ نہیں کہہ رہی . نا ہے اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے یہ سب گواہی دے رہی ہوں . ۲ سال وہ میرا سینیر تھا ، اور ان ۲ سال میرے اور اس کے رشتہ کا کوئی سین نہیں تھا . جیسے ہی رشتہ کی بات چلی تھی میں نے نوکری چهوڑ دی تھی . اور ایک دفعہ جب رشتہ کے لیے میرے گھر والے ان کے گھر گءے تھے تب وہ اور میرے پھوپھا اور میرے مامو ، ان تینوں نے اکهٹے مغرب پڑھی تھی .

A: Har giz uska iraadah ne karo. Us se bohot door raho.

And Allah Ta'ala (الله تعالى) knows best.

 

Answered by:

Mufti Ebrahim Salejee (Isipingo Beach)