Ghalat aqeedah

س: کیا یہ عبارتیں کتابوں سے ثابت ہیں؟

1) جب مجمع ہوا کفار کا مدینہ پر کہ اسلام کا قلع قمع کر دیں یہ غزوہ احزاب کا واقعہ ہے ۔ رب العزت نے مدد فرمانا چاہی اپنے حبیب صلی الله عليه وسلم کی، شمالی ہوا کو حکم ہوا جا اور کافروں کو نست و نابود کردے ۔ ہوا نے کہا بیبیاں رات کو باہر نہیں نکلتیں۔ تو الله تعالیٰ نے اس(ہوا) کو بانجھ کر دیا۔ اسی وجہ سے شمالی ہوا سے کبھی پانی نہیں برستا۔ پھر صبا سے فرمایا تو اس نے عرض کیا ہم نے سنا اور اطاعت کی وہ گئی اور کفار کو برباد کرنا شروع کر دیا ۔ (مولانا احمد رضا خان "ملفوظات حصہ چهارم " صفحہ 377)

2) زوالنون حضرت یونس علیہ السّلام کا لقب ہے کیونکہ آپکچھ روز مچھلی کے پیٹ میں رہے ۔۔۔۔۔علماء فرماتے ہیں کہ اس مچھلی کا پیٹ الله تعالیٰ کے عرش اعظم سے افضل ہے کہ ایک پیغمبر کا کچھ دن تجلی گاہ رہا ۔جب مچھلی کا پیٹ عرش اعظم سے افضل ہو گیا تو حضرت آمنہ کا وہ شکم پاک جس میں سید الانبیاء صلی الله عليه وسلم نو ماہ تک جلوہ افروز رہے وہ تو عرش اعظم سے کہیں افضل ہے ۔ اس کی تحقیق ہماری تفسیر نعیمی جلد اوّل ملاحظہ فرمائیے۔ (مفتی احمد یار نعیمی "شرح مشکوٰۃ" جلد سوم صفحہ 357)

3) ایک مرتبہ سید جنید بغدادی دریا دجلہ پر تشریف لائے اور یا الله کہتے ہوئے اس پر زمین کے مثل چلنے لگے ۔۔۔ ایک شخص نے عرض کی میں کس طرح آوں فرمایا : یا جنید یا جنید کہتا چلا آ۔ اس نے یہی کہا اور دریا پر زمین کی طرح چلنے لگا ۔جب بیچ دریا میں شیطان لعین نے دل میں وسوسہ ڑالا (کہ) حضرت خود تو یا الله کہیں اور مجھ سے یا جنید کہلواتے ہیں ۔۔۔۔ اس نے یا الله کہا اور ساتھ ہی غوطہ کھایا ۔ پکارا حضرت میں چلا۔ فرمایا وہی کہو یا جنید یا جنید ۔۔۔۔۔ اس نے کہا اور دریا پر زمین کی طرح چلنے لگا ۔۔۔۔ فرمایا ارے ناداں ابھی تو جنید تک پہنچا نہیں اور اللہ تعالیٰ تک رسائی کی ہوس ہے؟ (مولانا احمد رضا خان "ملفوظات حصہ اول" صفحہ 97)

4) انبیاء کرام علیہ السلام کی حیات(قبروں میں) حقیقی حسی دنیاوی ہے ۔۔۔۔ بلکہ سیّدی(میرے آقا) محمد بن الباقی زرقانی فرماتے ہیں کہ انبیاء علیہ السلام کی قبور مطہرہ میں ازواج مطہرات پیش کی جاتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ شب باشی فرماتے ہیں ۔ (مولانا احمد رضا خان "ملفوظات حصہ سوم" صفحہ 249)

5) (احمد رضا خان آخری وصیت میں لکھتے ہیں) تم سب محبت واتفاق سے رہو اور حتیٰ الامکان اتباع شریعت نہ چھوڑو۔ اور میرا دین و مزہب جو میری کتاب سے ظاہر ہے اس پر مضبوطی سے قائم رہنا ہر فرض سے اہم فرض ہے ۔ الله تعالیٰ توفیق دے والسلام!. (مولانا احمد رضا خان "وصایا شریف" صفحہ 20)

6) ایک دفعہ(خواجہ قطب الدین بختیار کے پاس) ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ میں مرید ہونے آیا ہوں ۔ فرمایا جو کچھ ہم کہیں گے کرے گا اگ یہ شرط منظور ہے تو مرید کروں گا ۔اس نے کہا جو کچھ کہیں گے وہی کروں گا ۔ آپ نے فرمایا تو کلمہ اسطرح پڑھتا ہے لا اله الا الله محمد رسول اللہ تو ایک بار اس طرح پڑھ لا اله الا الله چشتی رسول اللہ چونکہ راسخ العقیدہ تھا اس نے فوراً پڑھ دیا ۔ خواجہ نے اس سے بعیت لی اور کچھ خلعت و نعمت عطا فرمایا اور کہا : میں نے فقط تیرا امتحان لیا تھا کہ تجھ کو مجھ سے کس قدر عقیدت ہے ورنہ میرا مقصود یہ نہ تھا کہ تجھ سے اسطرح کلمہ پڑھواں۔ (خواجہ فرید الدین گنج شکر (ھشت بھشت "فوائد الساکین" صفحہ 19)

A:

1. Kisee mutabar kitaab me dekha nahi.

2. Ye hamaari aqaaid ki cheeze nahi. Usme ulajnah aur bahath banaana bohot hee ghayr munaasib he.

3. Hamne is qissah kabhi dekha nahi

4. Ambiyaa (alaihimus salaam) apne quboor me hayaat he aur unki zindagi dunya ki zindagi se bohot ziyaadah behtar he. Ye ahlus sunnah ka aqeedah. Baaqi jo baate aapne bataaye shab baashi ki hamne dekha nahi.

5. Ye kehna ke meri kitaab ko dekhna har fardh se ziyaadah aham he baat to ghalat he.

6. Hamne kabhi suna nahi.

And Allah Ta'ala (الله تعالى) knows best.

 

Answered by:

Mufti Ebrahim Salejee (Isipingo Beach)

Category: