Dain ko waapis karke 15 saal ke ba'd qarzdaar mutaalabah kare to kiya kare?

س: میرا بہت ضروری مسلہ میں نے تقربیا 15 سال پہلے اپنے ایک رشتہ دار سے 50000 قرضہ لیا تھا جس پر سود بھی دینا تہہ پایا تھا ۔ جو میری زندگی کی بہت بڑی غلطی تھی میرے رشتہ دار نے مجھ سے یہ کہا تھا کہ یہ پیسے میں کسی اور سے تمہیں قرض لیکر دے رہا ہو ں جس پر تمہں سود دینا ہوگا ۔ تقریبا تین ماہ میں قرض واپس نہ کر سکا تو اُس پر 25000 تقریبا سود بنا دیا گیا ۔ میں بہت پریشان تھا مجھ پر کل 75000 قرض بنا دیا گیا تھا ۔ میں نے کوشش کر کے پیسوں کو ارینج کیا اور اُن کے گھر جاکر پیسے دے آیا ۔ میں نے جب پیسے اِن کے گھر دیئئے تھے اُس وقت صرف ایک فرد گھر میں تھا جو میری بیوی کی خالہ ہے ۔ اُس نے ہی قرض لیکر دیا تھا اور اُسی کو قرض واپس کیا ۔ میری ساس کو بھی یہ پتہ تھا کے میں پیسے دے آیا ہوں ۔

آج پندرہ سال گزرنے کے بعد وہ میری بیوی کی خالہ کہہ رہی ہے کے تم نے مجھے پیسے نہیں دیئے تھے ۔ وہ پیسے میں اپنے کنگن گروی رکھوا کر دئے تھے جو اُس نے ضبط کر لئے تھے اُن پیسوں کے بدلے ۔ تم مجھے وہ پیسے نہیں دو گے تو میں حشر والے دن تمہارا گریبان پکڑوں گی ۔ تم قسم کھائو کے تم نے مجھے پیسے دیئے تھے ۔ وہ قسم بھی کھانے کو تیار ہے ۔ میں نے کبھی لین دین میں ایسے نہیں کیا اور میرا دل نہیں کر رہا کے میں قسم کھائوں اور نہ میں نے کبھی پیلے قسم کھائی ہےایسے۔

میں پریشان ہوں 15 سال گزرنے کے بعد یہ مطالبا کیوں ۔ اور اِس دورانیے میں ہم کئی دفعہ ملیں ہے مگر مطالبا نہیں کیا گیا تھا۔ اب مجھے بتایں میں کیا کروں ۔ 

A: Jab aapne woh raqam wapis karliya to uska ye mutaalaba ghalat he. Mazeed usko sochna chaahiye ke agar roz-e-hashar aapko yaad dilaata he to jo sood ki najaasat aur khabaathat he to kya uske baare me hashr wala din us se sawaal jawaab nahi hoga. Ye us se badtar he.

And Allah Ta'ala (الله تعالى) knows best.

 

Answered by:

Mufti Ebrahim Salejee (Isipingo Beach)