Mayyit ka dain ka mutaalaba karne waale ke paas koi suboot nahi
س: ایک دوست کی والدہ فوت ہو چکی ہیں۔ جب حیات تھیں تو ایک گھر سے کپڑے وغیرہ خریداری کرتی تھیں۔ اس گھر سے وفات کے کچھ عرصہ بعد پیغام ملا کہ اپکی والدہ نے کپڑے خریدے تھے اسکی رقم ادا نہیں کی جبکہ والدہ نے گھر والوں کوبتایا تھا کے میرے ذمہ کسی کا قرض نہیں ہے۔ گھر والوں نے بار بار کے اصرار پر رقم دینے کا ارادہ کر رکھا ہے کہ کہیں والدہ کو یاد نہ رہا ہو اور احتیاط کے طور پر ادا کر دیں۔ اس بات کے کچھ عرصہ بعد دوست کو خواب میں والدہ کی زیارت ہوئی جنہوں نے سبز لباس زیب تن کر رکھا تھا دوست نے خواب میں استفسار کیا کہ کیا آپ نے فلاں کے کپڑوں کی رقم ادا کرنی ہے یا نہیں تو والدہ نے جواب دیا کہ نہیں ادا کرنے۔ اس کے بعد خواب سے اچانک غائب ہو گئیں یہ خواب دوست نے صبح تہجد کے وقت میں دیکھا تھا۔ معلوم کرنا ہے کہ کیا دوست کو رقم خواہ کی ڈیمانڈ کے مطابق رقم ادا کر دینی چاہیے یا خواب میں والدہ نے کے نفی میں جواب کے مطابق عمل کرنا چاہیے، رہنمائی درکار ہے۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا