makrooh

Fardh namaaz me surato ku tarteeb ke saat parhna

س: حضرت مفتی صاحب... السلام علیکم.... ہماری مسجد شریف میں جب مستقل امام صاحب کبھی حاضر نہ ہوتے ہیں تو ایک شخص جس کا تنظیمی تعلق جماعت اسلامی کے ساتھ ہے نماز پڑھاتا ہے مگرکئی بار اس نے جہری نمازوں کے دوران اُلٹی سورتیں پڑھی...   حال ہی میں احقر نے اس سے عرض کی کہ اگر آپ کو ترتیب بھول گئی تو نماز ہوگئی لیکن اگر آپ یہ فعل جان بوجھ کر کررہے ہیں تو پھر نماز لوٹانی ہے اس پر اس نے کہا کہ مجھے بھول گیا ہوگا...لیکن اب آج پھر سے عشاء کی نماز میں اس شخص نے پہلی رکعت میں سورہ القارعہ پھر دوسری رکعت میں سورہ القدر پڑھی... نماز ختم ہونے کے بعد احقر نے امام صاحب کو بار بار ترتیب سورہ توڑنے پر نماز لوٹانے کو کہا...اس پر اُس نے یہ بات نہ مانی... بلکہ مسجد سے نکل کر باہر بہت سارے نمازیوں کی موجودگی میں کہا کہ... ہاں میں نے جان بوجھ کر کیا جاؤ کرو کیا کرنا ہے...اب گزارش ہے کہ مندرجہ بالا صورت حال کی شرعی حیثیت بیان فرما کر مشکور فرماییں