Allah Ta'ala owr Nabi (Sallallahu Alayhi Wasallam) ke baare me gustaakhi karna
س: میری فیملی میں کزن ہے اس نے اللہ اور نبی ﷺ کہ بارے گستاخی کی تھی۔ پھر وہ نکاح سے پہلے تائب ہو گئی۔ یعنی جس دن اس کا نکاح تھا اس نے اسی دن توبہ کرنے کہ بعد نکاح کیا۔ لیکن کلمہ شہادت اس نے زبان سے مکمل ادا نہیں کیا ۔۔ کیونکہ کچھ لفظ ایسے تھے جس پر اسے وسوسے آتے ہیں ۔ یعنی لفظ کچھ اور ہے اور اس کا مطلب اسکے ذہن میں کچھ اور آتا ہے . اس لئے اس ڈر کہ باعث کہ کہیں گستاخی نہ ہو جائے اس نے آدھا کلمہ زبان سے ادا کیا اور کلمے کا دوسرا آدھا حصہ ( یعنی جس پر وسوسے آتے ہیں ) دل ہی دل میں پڑھا۔ اور نکاح کر لیا ۔ اس طرح اسکا نکاح صحیح ہے ؟؟؟ جزاک اللہ