Baat karne me ihtiyaat karna
س: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرعمتین مسلے ذیل میں زید ایک جماعت(جماعت الدعوہ ) کے سربراہ ہے اور اس جماعت پر دہشت گرد ہونے کی وجہ سے اس کے سربراہ کے سر پر امریکہ نے 10 لاکھ امریکی ڈالر انعام رکھا ہے ۔ اس انعام پر زید بیان دیتا ہے کہ " امریکہ نے میرے سر کی قیمت لگائی مجھے خوشی ہے نبی صل اللہ علیہ و سلم کے سر کی قیمت لگی میں اسی نبی کا پیروکار ہوں- حافظ سعید " کیا کسی مسلمان کو ایسا بیان دینے کی اجازت ہے؟ اور زید کے اس بیان پر شریعت محمدی کا کیا حکم ہے؟