Jumuah Namaaz

Gao me jumuah namaaz qaaim karna

س: ہمارے گاوں میں ایک مسجد میں آج سے تیرہ سال پہلے جمعہ شروع کیا گیا تھا۔ اب دوسرے مسجد والے اپنی مسجد میں جمعہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔  کیا ایک گاؤں میں دو مسجدوں میں جمعہ قائم کر سکتے ہیں یا نہیں؟

نوٹ : واضح رہے کہ پہلی جامع مسجد میں جگہ کی کمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Jumuah aur Eid namaaz chote gaaw me parhna

س: میں کسی گاوں میں ہوں ایک طرف اہل تشیع کی مسجد ہے وہاں جمعہ کی نماز ہوتی ہے اور دوسری طرف اہل سنت کی مسجد ہے لیکن دونو مسجدیں 2کلو میٹر فاصلے پر ہیں درمیان میں ہمارا گاوں ہے رجسٹر ہے لیکن وہاں کے لوگ کہیں بھی جمعہ نماز کے لیے نہیں جا سکتے ہمارے گاوں میں عید وغیرہ کی نماز پڑھی جاتی ہے تو کیا ہم جمعہ کی نماز بھی جماعت کے ساتھ وہاں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں