Mutafarriqaat

Na jaaiz aulaad se milna

س : ایک نا جائز اولاد پر اسکے والد کے کیا حقوق ہوتے ہیں ، ایک مفتی صاحب نے کہا تھا کہ illegal child سے والد کا کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن اسکی کیا conditions ہیں کیا وہ شخص اپنے بچے سے مل بھی نہیں سکتا اور اس حکم میں کتنی سختی ہے ؟

اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی شادی شدہ لڑکی سے جبراً زنا کرے اور اس سے اولاد بھی ہوجائے پھر اس لڑکی کا شوہر اپنی بیوی کو طلاق دے اور وہ لڑکی بہت برے حال میں ہو کوئی اسے اپنا نے کو تیار نا ہو ایسے میں وہ زانی اپنے گناہ سے توبہ کرکے سچے دل سے اس لڑکی کو اپنانا چاہے تو کیا ایسے میں انکا نکاح ہوسکتا ہے ؟ 

Sharaabi ka paka huwa khana khana

س : میں ملک سے باہر رہتا ہوں یہاں ہوٹل میں بہت سے باورچی شراب پی کر کھانا بناتے ہیں کیا ایسے آدمی کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کھایا جاسکتا ہے یہ حرام تو نھیں- اور کچھ ہوٹل ایسے ہیں جسکا مجھے علم ہیے کہ جن کے ِخانصامہ شراب پیتے ہیں کیا اس کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کھایا جاسکتا ہے یا حرام ہوگا۔

Aurat ke liye peer se bay'at ki shar'ee haithiyat

س : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مشائخ عظام قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ بیعت کے بارے میں کہ عورت کے لیے پیر سے بیعت کی شرعی حثیثت کیا ہے ؟

(1 اگر بیعت جائز ہے تو کس حد تک پیر کی تابعداری کر سکتی ہے ؟

(2 کیا بیعت کے بعد عورت پیر کی صرف شرعی امور میں تابع دار ہو گی یا غیر شرعی امور میں بھی تابع دار ہو گی ؟

(3 کیونکہ آج کل تصور یہ دیا جا رہا ہے کہ بیعت کے بعد مرید و مریدنی مکمل پیر کے غلام بن جاتے ہیں ۔ اب پیر انہیں جیسے چاہے استعمال کرے اور اسی آڑ میں مرید ینوں (عورتوں) کو اپنے لیے حلال سمجھتے ہوئے ان کی عزت نفس پامال کی جا رہی ہے کیا یہ جرم عظیم نہیں اگر جرم ہے تو اس کی شرعی و قانونی سزا کیا ہو گی ؟

(4 کیا ایسے پیر حضرات کی بیعت جائز ہے ؟