Q: Mera sawal hai ke a jo barelvi hamare Nabi ka naam aane par jo anghote chumte hai or ham q nahi chumte is daleel o fatawa shami se dete jis ko ham bhi mante hai.
A: Ye saabit nahi he. Allaamah Shaami (Rahimahullah) ne us ku saabit nahi kaha, balke unho ne us ku ghair saabit bataaya. Hazrat Mufti Mahmood Saheb (Rahmatullahi Alayh) ne Fataawa Mahmoodiyah me irshaad farmaya ke ye amal saabit nahi he. Neeche Hazrat ka fatwa mulaahaza kijie.
And Allah Ta'ala (الله تعالى) knows best.
سوال: اذان میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک سن کر انگوٹے چومنا کیسا ہے، اور جو انگوٹے چومنے والی حدیث پیش کرتے ہیں کیا وہ موضوع (گھری ہوئی) ہے، اور موضوع حدیث سے کیا مراد ہے؟
جواب: اذان کا جواب دینا سنت مؤکدہ واجب کے قریب ہے، اذان میں نام مبارک سنکر انگوٹھے چومنا کسی صحیح مرفوع حدیث سے ثابت نہیں۔
کتاب الفردوس میں وہ روایت موجود ہے لیکن اس کتاب کے متعلق حضرت شاہ عبد العزیز صاحب محدث دہلوی ؒ نے لکھا ہے کہ اس میں موضوع روایات بہت ہیں، موضوع روایت وہ ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ فرمائی ہو، بلکہ کسی اور نے جھوٹ بات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کردی ہو، کنز العباد اور فتاوی صوفیہ میں بھی یہ روایت موجود ہے لیکن علامہ شامیؒ نے رد المحتار میں لکھا ہے کہ فتاوی ٰصوفیہ غیر معتبر کتاب ہے، اس پر فتوی ٰ دینا درست نہیں ، علامہ ابن عابدینؒ نے اس روایت پر بحث کرتے ہوئے لکھا ہے۔
وذكر ذلك الجراحي وأطال ثم قال ولم يصح في المرفوع من كل هذا شيء اهـ شامي ج1/267.
جراحیؒ نے اس مسئلہ میں طویل بحث کے بعد لکھا ہے کہ اس بار ے میں کوئی مرفوع حدیث موجود نہیں جس سے انگوٹھا چومنے کو مسنون یا مستحب قرار دیا جائے۔ فقظ واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم
حررہٗ العبد محمود غفرلہٗ
دار العلوم دیوبند
فتاوی محمودیہ 5/356
Answered by:
Checked & Approved: