Doosri biwi lena

س: محترم جناب میرا مسئلہ یہ ہے کے میری شادی کو 4 سال ہوگئے ہیں . میرے گھر کوئی اولاد نہیں ہے . پچھلے تقریباً 2 سال سے میری بِیوِی کافی دن کیلئے اپنے میکے چلی جاتی تھی اور جب میں اسکو واپس آنے کا کہتا تھا تو کہتی تھی کے میں نے واپس نہیں آنا آپ دوسری شادی کر لو . لیکن میں اسکو سمجھا کر واپس لے تھا . لیکن اسکے بار بار ایسا کرنے اور اولاد نا ہونے کے بَعْد میں نے دوسری شادی کے لیے لڑکی دیکھنی شروع کر دی .

مجھے شادی کے لیے 1 لڑکی پسند آئی . میری بِیوِی نے مجھے اور اس لڑکی کو فون پے بات کرتے سن لیا . تو میری بِیوِی مجھے بتائے بغیر 5 مہینے پہلے اپنے میکے چلی گئی ، اور پوری برادری میں یہ بات مشہور کر دی کے میں دوسری شادی کر رہا ہوں اور اِس کے ساتھ ساتھ میری والدہ اور بہن پر بھی جھوٹے سچے الزام لگانے شروع کر دیئے . اور مجھ سے بار بار طلاق کا مطالبہ شروع کر دیا . اور ایک دن مجھے یہ دھمکی دی کے میں اس کے جہیز کا سارا سامان واپس بھجوا دوں ورنہ وہ میرے گھر پولیس بھیج دے گی .

میں نے اسکو طلاق کا پہلا نوٹس بھیج دیا اور کہہ دیا کے اپنا سامان واپس منگوا لو ، ( تاکہ بات پولیس تک نا جائے اور معاملا آپس میں ہی حَل ہو جائے ) . اِس دوران دوسری لڑکی سے بھی میرا رابطہ ختم ہو گیا ( اسکو میں پہلے سے بتا چکا تھا کے میں شادی شدہ ہوں اور وہ میری دوسری بِیوِی ھوگی )

محترم ان 5 مہینوں میں میں نے مسلسل اپنی بِیوِی کو واپس لانے کی بہت کوشش کی بہت سمجھایا کے میری زندگی میں اب کوئی نہیں ہے لیکن وہ کہتی ہے کے میں اس سے معافی مانگوں اپنی غلطی تسلیم کروں اور آئِنْدَہ دوسری عورت کے بارے میں نا سوچوں تو اِس صورت میں وہ میرے ساتھ رہے گی .

محترم جناب ، میں دوسری شادی کروں یا نا کروں اپنی پہلی بِیوِی کو طلاق نہیں دینا چاہتا کیوں کے اسکی زندگی خراب ہو جائے گی . لیکن اب اتنا کچھ ہوجانے کے بَعْد میرا ذہن اسکو قبول کرنے پے رازی نہیں ہے ، ( حالان کے میری زندگی میں کوئی اور لڑکی بھی نہیں ہے ) میں صرف اِس لیے کے طلاق شدہ عورت کی زندگی ہمارے معاشرے میں ایک داغ ہے اسکو طلاق نہیں دینا چاہتا . میں اگر یہ کہتا ہوں کے ہاں میری زندگی میں لڑکی تھی تو میری بِیوِی سچی ہونے کے لیے پوری برادری میں یہ مشہور کر دے گی کے وہ سچی تھی اور میں دوسری لڑکی کے ساتھ عشق چلا رہا تھا . ( بدنامی کو بھی ایک طرف رکھتے ہوئے ) ، میں تو اولاد اور ذہنی سکون کے لیے دوسری شادی کرنا چاہتا تھا تو اِس میں غلطی کیسی معافی کیسی ؟ اور دوسری شادی حرام تو نہیں ہے میں اگر پہلی بِیوِی سے مطمئن نہیں ہوں تو ذہنی سکون اور اولاد کے لیے تو دوسری شادی کر سکتا ہوں . آپ فرمائے کے مجھے کیا کرنا چاہیے ؟

A: Durust he ba shart ye ke aap dono biwiyo ko adal aur insaaf ke saath rakhne ki taaqat rakhta he.

And Allah Ta'ala (الله تعالى) knows best.

 

Answered by:

Mufti Ebrahim Salejee (Isipingo Beach)