Waalidain ke ghar ke meerath ki taqseem
س:
1. والدین کی فوتگی کے بعد ایک بھائ مکان کا کچھ حصہ کرائے پر دیکر خود کہیں اور رہنے لگے تو کیا وہ پورے کرائے کا حقدار ہوگا؟ یا پھر کرایہ سب بہن بھائیوں میں تقسیم ہوگا؟
2. دوسری بات یہ کہ کیا والدین کی فوتگی کے آٹھ دس سال بعد تک جو بہن بھائ مکان میں رہتے رہے کیا وہ مکان بیچتے وقت وہاں گزارے وقت کا یعنی دس سال کا کرایہ سب بہن بھائیوں کو دیں گے؟
3. تیسری بات یہ کہ والدین کی زندگی میں اگر انکا بیٹا اپنے بیوی بچے لیکر الگ ہوجائے اور کہیں اور جاکر کرائے پر رہنے لگے تو کیا والدین کی فوتگی کے بعد مکان کے حصے سے وہ کرایہ جو بیٹے نے کہیں اور رہتے ہوئے 30 35 سال تک ادا کیا کیا وہ کرایہ والدین کا مکان بیچتے وقت بیٹے کو ادا کیا جائے گا؟