Aise halaf karna ke na mahram se baat nahi kare
س: مجھ پر ایک نا محرم نے تحمت لگائی کہ تم کسی اور سے رابطے میں ہو صرف اس وجہ سے کہ تم مجھ سے اب بات نہیں کرتی ہو. مجھے بہت دھمکیاں دی گئ ذہنی اذیت دی گئ کہ اب تمہاری منگنی توڑوا دوں گا تمہارے ماں باپ کی عزت خاک میں ملاؤں گا تمھاری شادی نہیں ہونے دوں گا میں نے اس ڈر سے حلف اٹھایا اور میں سچی تھی کی کسی سے بات نہیں کی.. اس نے کہا اک اور حلف دو کہ کبھی کسی لڑکے سے بات نہیں کرو گی میں بہت ڈری ہوئی تھی یہ بھی حلف دے دیا ہے.. مگر میں اک پروفشنل لڑکی ہوں کام کی بات بھی کرنی پڑتی ہے پوچھنا یہ ہے کیا ایسا حلف جائز ہے اور اگر کبھی ضرورت کہ وقت کام ہو یا بات ہو جاۓ تو یہ حلف کا گناہ ہو گا کیا اس کا کوئ کفارو ہے اس حلف سے آزاد ہونے کا